November 19, 2023 | 10:44 pm

ویڈیو: آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارتی کھلاڑی رو پڑے

Video Australia say shikast kay bad bharti khilari ro paray
کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی آنکھوں سے آنسو بہنا شروع ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کافی افسردہ نظر آرہے ہیں۔

فائنل میں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑی گراؤنڈ سے نکلتے ہوئے ایک دوسرے کو دلاسے دیتے نظر آئے۔

فاسٹ بولر محمد سراج میدان میں ہی رو پڑے جبکہ روہت شرما کے ساتھ ساتھ ویرات کوہلی اور شبھمن گل کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے چھٹی بار ورلڈ کپ جیت لیا، ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

نہ بیٹنگ، نہ بولنگ، نہ فیلڈنگ چلی، نہ روہیت شرما، نہ ویرات کوہلی اور نہ محمد شامی کچھ بھارت کے کام نہیں آیا۔