November 18, 2023 | 04:08 pm

سعید اجمل کو بھی پی سی بی میں اہم ذمہ داری سپردکی جائے گی

saeed ajmal ko bhi pcb mien eham zimadari di jaye gi
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) میں تبدیلیوں اور تقرریوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

اسی حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد سینئر ٹیم مینجمنٹ کےاراکین کا بھی اعلان کرےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولنگ کوچ کےلیےعمرگل کےساتھ اسپن بولنگ کوچ سعید اجمل کومقررکیاجائےگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہد اسلم کو اسسٹنٹ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے اور عبدالمجید دوبارہ فیلڈنگ کوچ کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔