November 18, 2023 | 02:34 pm

کون ہوگا ون ڈے کرکٹ کا نیا بادشاہ؟ فیصلہ کل ہوجائے گا

kon hoga odi ka naya badsha faisla kal hojaye ga
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کل احمد آباد کے نرندرا مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل کےلیے آفیشلز کا اعلان بھی کردیا ہے۔

میگا ایونٹ کے فائنل کےلیے آن فیلڈ امپائر کے طور پر رچرڈ النگورتھ اور رچرڈ کیٹلبرا کو مقرر کیا ہے جبکہ جوئیل ولسن تھرڈ امپائر کے طور پر فرائض انجام دیں گے اور کرس گیفائی فورتھ امپائر جبکہ اینڈی پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے آٹھویں مرتبہ ورلڈکپ فائنل کےلیے کوالیفائی کیا ہے، اس مرتبہ فائنل میں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

یاد رہے کہ گروپ میچز میں چنئی کے چڈم برم اسٹیڈیم میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔