November 18, 2023 | 11:11 am

دونوں شہزادوں کو نیا رول بہت بہت مبارک ہو: محمد رضوان

dono sehzado ko naya role bohat mubarak ho muhammad rizwan
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے شان مسعود اور شاہین آفریدی کو کپتانی ملنے پر مبارک باد دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود کے سپرد کی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ ون ڈے ٹیم کے کپتان اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اسی حوالے سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ دونوں شہزادوں کو نیا رول بہت بہت مبارک ہو ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بہت ساری دعائیں، اللہ پاک آپ دونوں سے پاکستان کے لیے بہت سے عظیم کامیابیاں کرائیں کیونکہ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

علم میں رہے کہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان کی مسعود کی پہلی اسائمنٹ دورہ آسٹریلیا ہے جس میں تین ٹیسٹ میچز شامل ہیں جبکہ شاہین آفریدی کی پہلی اسائمنٹ دورہ نیوزی لینڈ ہوگی جہاں قومی ٹیم پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔