November 18, 2023 | 09:23 am

چیف سلیکٹر وہاب ریاض، حفیظ اور کپتان شان میں میٹنگز شروع

wahab riaz hafez aur shan masood mein meeting shuru
آسٹریلیا کے دورے کے لئےپاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا کیمپ راولپنڈی میں 22 سے28 نومبر تک جاری رہےگا۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض، ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ اور کپتان شان مسعود کے درمیان میٹنگز کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔

وہاب ریاض نے پاکستان کپ کا سیمی فائنل میچ دیکھا۔ لاہور میں ا سموگ کے باعث کیمپ شفٹ کیاگیا۔ ٹیسٹ اسکواڈ کے بیشتر ممکنہ کھلاڑی بھی راولپنڈی میں جاری پاکستان کپ کھیل رہے ہیں۔

دورہ آسٹریلیا کا شیڈول:

پہلا ٹیسٹ: 14 - 18 دسمبر، پرتھ

دوسرا ٹیسٹ: 26 - 30 دسمبر، میلبرون

تیسرا اور آخری ٹیسٹ: 03- 07 جنوری ، سڈنی