November 18, 2023 | 12:16 am

محمد عامر کی ریٹائرمنٹ پر پورا بورڈ ناراض ہوا تھا، عبدالرزاق

AbdulRazzaq on Mohammad Amir Retirement
پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ جب محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو پورا کرکٹ بورڈ ناراض ہوا تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں میزبان تابش ہاشمی کے ہمراہ عبدالرزاق، محمد عامر اور عماد وسیم نے شرکت کی۔

عبدالرزاق نے کہا کہ وسیم اکرم نے محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر کہا تھا کہ پاکستان کو اس کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو پورا بورڈ ناراض ہوا تھا۔

عبدالرزاق نے کہا کہ ورلڈ کپ 2023ء میں بھارت کے محمد شامی نے شاندار بولنگ کی ہے۔

عماد وسیم نے کہا کہ بابراعظم نے ٹی20 میں اچھی اننگز کھیل رکھی ہیں، وہ اسپنرز اور فاسٹ بولرز دونوں ہی کو اچھا کھیلتا ہے۔