November 17, 2023 | 09:59 am

ذکا اشرف ورلڈ کپ کا فائنل احمد آباد میں دیکھیں گے؟

zaka ashraf worldcup ka final ahmedabad mein dekhein gay
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی میٹنگ میں شرکت کے لیے چیئرمین مینجنگ کمیٹی ذکا اشرف بھارت پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ذکا اشرف کے ہمراہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی ای او سلمان نصیر بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے بعد ذکا اشرف اور سلمان نصیر ورلڈکپ فائنل بھی دیکھیں گے۔

علم میں رہے کہ میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی جبکہ گزشتہ روز آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کولکتا کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان احمدآباد کے نرندرا مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے آٹھویں مرتبہ ورلڈکپ فائنل کےلیے کوالیفائی کیا ہے۔