November 17, 2023 | 08:41 am

کیا روہت شرما ٹاس کے وقت سکہ دور پھینکتے ہیں؟

kya rohot sharma toss kay waqt sika dour phainkty hein
پاکستان کے سابق بولر سکندر بخت اور عاقب جاوید کے بھارت اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل کے ٹاس فکسنگ کے بیانات کو بھارتی میڈیا ان کے حوالے سے رپورٹ کررہا ہے تاہم یہ تنازع ابھی بھارت کے علاوہ کسی بھی انٹرنیشنل میڈیا میں نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکندر بخت نے اشارہ دیا کہ روہت شرما ٹاس کے وقت سکہ بہت دور پھیکنتے ہیں تاکہ مخالف کپتان کو نظر نہ آئے، جبکہ عاقب جاوید پر الزام لگایا کہ انہوں نے اشارہ دیا کہ بی سی سی نے اب تک کھیلے گئے ہر میچ میں ٹیم انڈیا کے حق میں ٹاس میں دھاندلی کی۔

دوسری جانب سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سکندر بخت نے روزنامہ جنگ کے رپورٹر عبدالماجد بھٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ٹاس فکسنگ کی بات نہیں کی ہے صرف یہ اعتراض کیا کہ روہت شرما سکہ اوپر اچھالنے کے بجائے دور کیوں پھنکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا خاموش،ٹاس کی سازشی تھیوری وسیم اکرم، معین خان اور شعیب ملک نے پسند نہیں کی، سکندر بخت نے اشارہ دیا کہ ہندوستانی کپتان روہت شرما ٹاس کے وقت سکہ بہت دور پھینکتے ہیں تاکہ مخالف کپتان کو نظر نہ آئے اور وہ فیصلہ ان کے حق میں کر دے۔ وائرل ویڈیو میں صاف دیکھ سکتے ہیں کہ سب کیا ہو رہا ہے،دوسرے کپتان جب بھی ٹاس کرتے ہیں تو بالکل نزدیک ہوتا ہے ۔

بھارتی اخبار فری پریس جرنل نے بھی لکھا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کی جانب سے ایک اور الزام سامنے آیا ہے جس میں سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے اب یہ دعویٰ کیا ہے کہ بی سی سی آئی نے اب تک کھیلے گئے ہر میچ میں ٹیم انڈیا کے حق میں ٹاس میں دھاندلی کی۔

عاقب جاوید نے بدھ کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کے سیمی فائنل مقابلے کے دوران ہندوستانی کپتان روہت شرما پر غلط کھیل کا الزام بھی لگایا۔روہت نے سکہ پلٹا اور اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹاس جیت لیا اور سست سطح پر پہلے بیٹنگ جاری کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔

عاقب جاوید نے ٹاس پر روہت کی تکنیک پر سوال کیا۔ ٹاس میں کپتانوں کو شامل کیا جاتا ہے لیکن اگر وہ دونوں اسے نہیں دیکھ سکتے تو یہ میچ ریفری کا ٹاس بن جاتا ہے، آپ کپتانوں کو بیچ میں کیوں لاتے ہیں۔سکے کو اچھالا جاتا ہے، پھینکا نہیں جاتا۔ اور وہ ہمیشہ ایسا ہی کرتا ہے۔

بھارتی ٹی وی اے بی پی لائیو کے مطابق سکندر بخت نےہندوستانی کپتان روہت شرما کو ٹاس ٹھیک کرنے کا مشورہ دیا۔ یہاں تک کہ اس نے اپنا عجیب و غریب سازشی نظریہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔

تاہم، اس سازشی تھیوری کو پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم، معین خان اور شعیب ملک نے پسند نہیں کیا۔ وسیم اکرم نے کہاکون فیصلہ کرتا ہے کہ سکہ کہاں گرنا چاہئے؟ یہ صرف اسپانسرشپ کے لئے ہے۔ مجھے شرمندگی محسوس ہوتی ہے،میں بھی نہیں کر سکتا۔ میں اس پر تبصرہ بھی نہیں کرنا چاہتا۔