November 16, 2023 | 02:03 pm

وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر کا کنٹریکٹ کب ملے گا؟

wahab riaz ko chief selector ka contract kab mily ga
رپورٹر: اعظم ملک۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے سابق کرکٹر وہاب ریاض کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے مگر مشیر کھیل پنجاب ہونے کی وجہ سے کلیئرنس درکار تھی اس لیے انہیں بطور چیف سلیکٹر کا کنٹریکٹ نہیں ملا۔

اب اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ نگراں وزیراعلی محسن نقوی نے وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کیلئے کلیئرنس دے دی ہے اور اب پاکستان کرکٹ بورڈ جلد وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنانے کا کنٹریکٹ بجھوائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ وہاب ریاض چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی نگراں کابینہ کاحصہ رہیں گے۔

خیال رہےکہ وہاب ریاض انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں البتہ وہ لیگ میچز کھیلیں گے۔