November 16, 2023 | 01:06 pm

نوید اکرم چیمہ کو پاکستان ٹیم کا منیجر بنائے جانے کا امکان

naveed akram chemma ko pakistan team ka manager bnaye janay ka imkan
رپورٹ: عتیق الرحمٰن۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نوید اکرم چیمہ کو پاکستان ٹیم کا منیجر بنائے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ نوید اکرم چیمہ ماضی میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر رہے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈائیریکٹر کرکٹ محمد حفیظ نے کوچنگ اسٹاف کیلئے ملکی کرکٹرز سے رابطے شروع کردئے ہیں اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان کیلئے بھی مشاورت کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

علم میں رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی مینجمٹ کمیٹی ذکا اشرف نے سابق کپتان محمد حفیظ کو مکی آرتھر کی جگہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔