November 16, 2023 | 12:28 am

شاہین آفریدی نے بابر اعظم کی کپتانی کو مثالی قیادت قرار دیدیا

Shaheen afridi nay babar azam ki captaincy ko misali qayadat qarar dediya
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم کی کپتانی کو مثالی قیادت قرار دے دیا۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتان مقرر کے جانے کے بعد شاہین آفریدی نے بابر اعظم کیلئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔

اس پیغام میں شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ آپکی مثالی قیادت میں بہترین ٹیم ورک اور دوستی دیکھی۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ آپکی قیادت اور ٹیم کےلیے اتحاد و اجتماعی کامیابی کا عزم قابل ستائش ہے۔

اپنے پیغام کے آخر میں شاہین آفریدی نے بابر اعظم کےلیے بطور بیٹر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو مزید بیٹنگ ریکارڈز توڑتے ہوئے دیکھنے کا منتظر ہوں۔