November 15, 2023 | 07:02 pm

ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پچ تبدیلی، آئی سی سی کی وضاحت آگئی

World cup Semi final Pitch change ICC explanation
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023ء میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں پچ کی تبدیلی پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔

ایک بیان میں آئی سی سی نے کہا کہ ایک روزہ عالمی کپ کا ایونٹ طویل ہے اور پچ کی تبدیلی معمول کی بات ہے۔

آئی سی سی نے کہا کہ میگا ایونٹ میں پچ کی تبدیلی پہلے بھی کئی بار ہوچکی ہے، یہ اقدام دراصل معمول کی بات ہے۔

آئی سی سی بیان میں مزید کہا گیا کہ سیمی فائنل سے قبل پچ کی تبدیلی گراؤنڈ کیوریٹر اور میزبان ملک کی سفارش پر کی گئی تھی۔

آئی سی سی نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے بڑے مقابلے کی پچ کی تبدیلی ہمارے پچ کنسلٹنٹ کے علم میں تھی۔