November 15, 2023 | 10:25 pm
ورلڈکپ: پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست، بھارت فائنل میں پہنچ گیا
ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے محمد شامی کی تباہ کن بولنگ پرفارمنس کے باعث نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے 398 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں کیوی ٹیم 327 رنز بناسکی۔
بھارت کی جانب سے فاسٹ بولر محمد شامی 7 وکٹیں لے کر نمایاں رہے، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اس کے دونوں اوپنرز ڈیون کونوے اور راچن رویندرا 13، 13 رنز بنا کر 39 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، دونوں کو محمد شامی نے آؤٹ کیا۔
ایسے میں ڈیرل مچل اور کپتان کین ولیمسن کے درمیان 181 رنز کی پارٹنرشپ بنی جس نے نیوزی لینڈ کو جیت کی امید دلائی۔
تاہم 220 کے مجموعے پر بھارتی بولر محمد شامی ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کے لیے مردِ بحران ثابت ہوئے اور انہوں نے پہلے 69 رنز بنانے والے کین ولیمسن اور پھر اسی مجموعے پر ٹام لیتھم کو صفر پر آؤٹ کردیا۔
ڈیرل مچل کا ساتھ گلین فلپس نے نبھایا، دونوں کے درمیان 75 رنز کی شراکت قائم ہوئی، تاہم اس مجموعے پر 41 رنز بنانے والے فلپس کو جسپریت بمرا نے آؤٹ کردیا۔
نیوزی لینڈ کے نئے آنے والے بلے باز مارک چیپمین بھی صرف 2 رنز کے مہمان ٹھہرے جنہیں کلدیپ یادیو نے باؤنڈری پر کیچ آؤٹ کروایا۔
ایک جانب کھڑے ڈیرل مچل بھی رن ریٹ کے سامنے ہمت ہار گئے اور 46ویں اوور میں محمد شامی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
محمد شامی کی 7 وکٹوں کے علاوہ جسپریت بمرا، کلدیپ یادیو اور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ لی۔
اسکے بعد بھارتی بولرز نے یکے بعد دیگرے کیوی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھا کر 327 رنز پر اسکی اننگز تمام کردی۔
بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کپتان روہت شرما نے شُبمن گِل کے ساتھ اننگ کا آغاز کیا۔
دونوں بیٹرز نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا اور اسکور 8.2 اوورز میں 71 رنز پر پہنچایا جس کے بعد بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی۔
کپتان روہت شرما کو ٹِم ساؤتھی نے 47 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔
اپنی اننگ کے دوران روہت شرما نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی بنایا۔
روہت شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف 50 واں چھکا لگا کر ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر کرس گیل کو پیچھے چھوڑا۔
بعدازاں شُبمن گِل اور ویرات کوہلی نے پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 164 رنز تک پہنچایا جس کے بعد شُبمن گِل 79 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔
اس کے بعد دوسری وکٹ پر ویرات کوہلی اور شریاس ایر کے درمیان 164 رنز کی دھواں دار پارٹنرشپ لگی جس نے بھارت کو بڑے ہدف کی جانب گامزن کردیا۔
ویرات کوہلی 117 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ شریاس ایر نے 70 گیندوں پر 105 رنز بنائے۔
اختتامی لمحات میں کے ایل راہول نے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 کے ٹوٹل تک پہنچایا۔
شبمن گل آخری اوور میں دوبارہ بیٹنگ کرنے آئے اور 80 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 100 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹرینٹ بولٹ 10 اوورز میں 80 رنز دے کر ایک وکٹ لے سکے۔

مزید خبریں
-
ڈیبیو کیپ کے انتظار سے متعلق کامران غلام کی دلچسپ گفتگو
-
آئی سی سی نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی پچز کو اطمینان بخش قرار دے دیا
-
محمد آصف کا ورلڈ ماسٹرز ایونٹ میں شاندار آغاز
-
بابر کو اپنی فارم بحال کرنے کیلئے کوہلی والا طریقہ اپنانا چاہئے: رکی پونٹنگ
-
بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک میں پاکستان ٹیم کا فاتحانہ آغاز
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کل سے کراچی میں شروع ہوگا
-
دوسرے ون ڈے میں کوشش ہوگی میچ کامیابی پر ختم کریں: نسیم شاہ
-
قومی کرکٹرز کا آسٹریلیا میں جیسن گلیسپی کی اکیڈمی کا دورہ
-
پاکستان کے عاصم خان کا لندن اوپن اسکواش میں فاتحانہ آغاز
-
سابق اولمپئنز کے پاکستان ہاکی کی بہتری کیلئے مفید مشورے
-
آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستان کے 6 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ختم
-
فخر زمان اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں