November 15, 2023 | 12:12 pm
جامعہ کراچی میں اسپورٹس بزنس مینجمنٹ ڈگری کاآغاز خوش آئند ہے: عاطف رانا
رپورٹ: جعفر حسین۔۔۔ جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے زیراہتمام پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے ڈگری پروگرام بی ایس اِن اسپورٹس بزنس مینجمنٹ کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہورقلندرکے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ پاکستان میں اسپورٹس مینجمنٹ کا فقدان ہے اور ہم نے 75 سالوں میں اسپورٹس کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا۔
عاطف رانا نے کہا کہ جامعہ کراچی میں بی ایس اِن اسپورٹس بزنس مینجمنٹ ڈگری پروگرام کاآغاز خوش آئند ہے جس سے اسپورٹس کے شعبہ میں بہت بہتری دیکھنے کو ملے گی۔
عاطف رانا نے مزید کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ جامعہ کراچی میں شروع ہونے والے اسپورٹس مینجمنٹ ڈگری پروگرام کا کسی بین الاقوامی یونیورسٹی سے اشتراک کرایاجائے تاکہ اس شعبہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو انٹرنیشنل ڈگری مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی کے طلبہ کو انٹرن شپ اورکھیل کے میدان میں عملی طور پر اترنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کو اس اہم موضوع پر ڈگری پروگرام شروع کرانے پر مبارکباد پیش کی۔
پروفیسر خالد عراقی نے کہا کہ اسپورٹس انسان کو ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ لیڈرشپ کوالٹیز فراہم کرتاہے۔اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد دیگر کھیلوں کی شخصیات اور شرکا کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید خبریں
-
معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کپتانوں کا فیصلہ کوچ اور سلیکٹرز کریں گے، چیئرمین پی سی بی
-
اولی پوپ کا کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں ایسا ریکارڈ جو ٹنڈولکر بناسکے نہ بریڈمین
-
اسکاٹ لینڈ کو تیسرے ٹی20 میں بھی شکست، سیریز 0-3 سے آسٹریلیا کے نام
-
نور زمان ایس چیلنجر اسکواش ٹور کے فائنل میں پہنچ گئے
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور سب ٹیمیں آئیں گی: چیئرمین پی سی بی
-
زم آفرو ٹی 10 کے لیے کوچز کا اعلان کردیا گیا
-
زم ایفرو ٹی10 میں چھ پاکستانی کرکٹرز شامل
-
چیمپئنز کپ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کے درمیان فرق کو کم کرے گا: ندیم خان
-
پاکستان کرکٹ کے مستقبل کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس
-
جیمز اینڈرسن دورہ پاکستان میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے
-
انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر