November 15, 2023 | 11:07 am
پہلا سیمی فائنل: کیا بھارت نے آج کے میچ کی پچ تبدیل کردی؟
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا اور اس میچ سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ پر میچ کی پچ تبدیل کرنے کا الزام لگ گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اجازت کے بغیر سیمی فائنل میچ کی پچ تبدیل کی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے ورلڈ کپ میں 2 بار استعمال ہونے والی پِچ کو ایک بار پھر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارت نے اسپنرز کے لیے سازگار پِچ کا انتخاب کیا تاکہ ان کے اسپنرز کو مدد مل سکے۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں سیمی فائنل میچ کے لیے پِچ نمبر 7 استعمال ہونی تھی جو پہلے استعمال نہیں ہوئی مگر بھارتی بورڈ نے پچ نمبر 6 کی منظوری دی ہے جس پر پہلے دو میچز ہوچکے ہیں،پچ کی تبدیلی آئی سی سی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق خدشہ ہے کہ بی سی سی آئی فائنل میچ کے لیے احمد آباد اسٹیڈیم میں بھی ایسا کر سکتی ہے۔
خیال رہے کہ ریکارڈز کے مطابق بھارت ناک آؤٹ میچز میں آج تک نیوزی لینڈ سے نہیں جیت سکا ہے۔

مزید خبریں
-
معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کپتانوں کا فیصلہ کوچ اور سلیکٹرز کریں گے، چیئرمین پی سی بی
-
اولی پوپ کا کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں ایسا ریکارڈ جو ٹنڈولکر بناسکے نہ بریڈمین
-
اسکاٹ لینڈ کو تیسرے ٹی20 میں بھی شکست، سیریز 0-3 سے آسٹریلیا کے نام
-
نور زمان ایس چیلنجر اسکواش ٹور کے فائنل میں پہنچ گئے
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور سب ٹیمیں آئیں گی: چیئرمین پی سی بی
-
زم آفرو ٹی 10 کے لیے کوچز کا اعلان کردیا گیا
-
زم ایفرو ٹی10 میں چھ پاکستانی کرکٹرز شامل
-
چیمپئنز کپ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کے درمیان فرق کو کم کرے گا: ندیم خان
-
پاکستان کرکٹ کے مستقبل کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس
-
جیمز اینڈرسن دورہ پاکستان میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے
-
انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر