November 15, 2023 | 09:39 am

بابراعظم کے بعد اب کس کو کپتانی کی ذمہ داری سونپی جائے گی؟

babar azam kay baad ab kis ko captani ki zimadri sonpi jaye gi
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بدترین شکست کی وجہ سے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ بورڈ نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور بابر اعظم بطور کپتان استعفیٰ دیں گے تو بورڈ قبول کر لے گا۔

اسی حوالے سے بابر اعظم کی آج پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کے سربراہ ذکا اشرف سے ملاقات کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اسی سلسلے میں ذکااشرف کی سابق کرکٹرز سے ملاقات بھی ہوئی جس میں یونس خان، سہیل تنویر اور وہاب ریاض نے چیئرمین کو جلد بازی میں تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدِنظر رکھ کر پلاننگ کی جائے اور ون ڈے میچز میں ایک سال کا وقفہ کے ابھی اس کی فکر نہ کی جائے۔

ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں شان مسعود ٹیسٹ کپتان بننے کے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 ٹیم کی قیادت کےلیے شاہین آفریدی مضبوط امیدوار ہیں۔