November 15, 2023 | 09:07 am

بھارت کو سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ ہرا سکتا ہے: عماد وسیم

bharat ko semi final mein newzeland hara sakta hai imad wasim
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔

اس حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام ’’ہنسنا منع ہے‘‘ میں کرکٹر عماد وسیم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم زبردست ہے اور اگر کوئی ٹیم سیمی فائنل میں بھارت کو ہراسکتی ہے وہ نیوزی لینڈ ہے۔

پروگرام میں موجود فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ میں نے پہلے پروگرام میں کہا تھا بھارت فیورٹ ہے اور مجھےلگتا ہے بھارت جیتے گا، میزبان ٹیم کو صورتحال پتہ ہوتی ہے انھیں اس کا فائدہ ہوتا ہے۔

سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ اگر نیوزی لینڈ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتا ہے تو جیتنے کے چانس زیادہ ہیں، بھارت پر پریشر ہے لیکن وہ کرکٹ بہت اچھی کھیل رہے ہیں۔