November 15, 2023 | 08:38 am

عبدالرزاق نے ایشوریہ رائے سے معافی مانگ لی

abdul razzaq nay aishwarya rai sae mafi mang li
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آلراؤنڈر عبدالرزاق نے اپنے متنازع بیان کے بعد بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے سے معافی مانگ لی۔

علم میں رہے کہ ایک تقریب میں سابق کرکٹر عبد الرزاق نے بھارتی اداکارہ ایشوریہ کا نام لیتے ہوئے قابلِ اعتراض مثال دی تھی۔

اب اس بارے میں عبدالرزاق نے وضاحت دی کہ پریس کانفرنس میں کوچنگ اور کرکٹ کی بات ہورہی تھی مگر اس دوران میری زبان پھسل گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مثال کوئی اور دینی تھی لیکن ایشوریا رائے کا نام زبان سے نکل گیا جس پر میں ان سے معافی چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ عبد الرزاق کی جانب سے پریس کانفرنس میں دیے گئے بیان پرانہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔