November 15, 2023 | 08:15 am

مجھے اختیار دیا جائے تو بابراعظم کو صرف ٹیسٹ کا کپتان بناوں گا: عبدالرزاق

mujhe ikhtiyar dia jaye toy babar azam ko sirf test ka captain bnao abdul razzaq
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آلراؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ مجھے اختیار دیا جائے تو بابراعظم کو صرف ٹیسٹ کا کپتان بناوں گا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’ہنسنا منع ہے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ بابر اعظم کی پرفارمنس کو دیکھنا پڑے گا جبکہ پروگرام میں شریک فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ بابراعظم کی جگہ ٹی ٹوئنٹی میں نہیں۔

آلراؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ میں بھی سمجھتا ہوں بابراعظم کی جگہ ٹی 20 میں نہیں اور اس میں شک نہیں ہے ٹیم میں گروپنگ ہوتی ہے، مجھے لگتا ہے چیمپین ٹرافی کے لئے ٹیم میں تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔

عبدالرزاق نے کہا کہ چیمپین ٹرافی میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی البتہ نواز شریف کی حکومت آئی تو بھارتی ٹیم پاکستان آسکتی ہے۔