November 14, 2023 | 11:04 pm

بابر اعظم کی کل ذکا اشرف سے ملاقات متوقع

Babar Azam ki kal zaka ashraf say mulaqat mutawaqay
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کے سربراہ ذکا اشرف سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے کپتانی چھوڑنے سے متعلق قریبی احباب سے مشاورت کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم نے مستقبل میں کپتانی کرنے یا چھوڑنے سے متعلق قریبی افراد سے مشاورت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کل چیئرمین پی سی بی مینجمٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی عہدیداروں میں بابر اعظم کو ریڈ بال کرکٹ کا کپتان برقرار رکھنے پر بھی مشاورت ہوئی۔ اگر تبدیلی ناگزیر ہے تو پہلے وائٹ بال کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے۔