November 14, 2023 | 09:50 pm

احسن رمضان ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Ehsan Ramzan world six snooker Championship ke semi final mein pahunch gaey
پاکستان کے احسن رمضان ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ٹاپ فور میں شامل ہونے کے سبب وہ کانسی کے تمغے کے حقدار بھی ہوگئے۔

دوحا میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے احسن رمضان کا مقابلہ بحرین کے حبیب صباح سے تھا۔

بیسٹ آف نائن کے اس مقابلے میں احسن رمضان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کو دو کے مقابلے میں پانچ فریم سے زیر کیا اور ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

اس سے قبل احسن رمضان نے پری کوارٹر فائنل میں بھارت کے معروف کیوسٹ پنکج ایڈوانی کو پانچ۔صفر سے مات دی تھی۔