November 14, 2023 | 03:25 pm

سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے عبوری سربراہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ

senior aur junior selection commite kay abori sarbraha ko farigh karny ka faisla
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انضمام الحق کے بطور چیف سلیکٹر مستعفی ہونے کے بعد دیگر اراکین کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے عبوری سربراہ توصیف احمد اور وجاہت اللہ واسطی کو فارغ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سےوہاب ریاض اور سہیل تنویر کی ملاقات ہوئی جس میں کرکٹ کے مختلف امور پر مشاورت ہوئی۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ سابق کپتان یونس خان کی بھی ذکاء اشرف سے ملاقات ہوئی اور اس ملاقات میں سلیکشن کمیٹی سےمتعلق معاملات پربھی مشاورت ہوئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے 2 دسمبر کو آسٹریلیا روانہ ہونا ہے اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ دورہ آسڑیلیا کے لیے پاکستان ٹیم کا انتخاب نئی سلیکشن کمیٹی کرےگی۔