November 14, 2023 | 01:42 pm

پی ایس ایل 9 کیا پاکستان میں کھیلا جائے گا؟

psl9 kya pakistan mein khaila jaye ga
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کہاں کھیلا جائے گا اور کب سے شروع ہوگا اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس آج ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کریں گے اور اس اجلاس میں چھ فرنچائزز کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کی وجہ سے ابتدائی میچز بیرون ملک کرانے کی تجویز ہے اور وینیو کے لیے جنوبی افریقہ اور دبئی کا نام تجویز کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فرنچائزز کی اکثریت پاکستان میں ہی مکمل پی ایس ایل کرانے کے حق میں ہے، اجلاس میں فنانشل اور دیگر معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔