October 02, 2023 | 12:10 pm

ایشین گیمز، جیولین تھرو میں سب کی نظریں پاک بھارت مقابلے پر ہونگی: نیرج چوپڑا

asian games mein sab ki nazrein pak bharat muqably par
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ چین میں جاری ایشین گیمز میں جیولین تھرو کے مقابلے کے بارے میں بھارت کے جیولین تھرور نیرج کا کہنا ہے کہ سب کی نظریں پاک بھارت مقابلے پر ہوں گی۔

ایشین گیمز میں جیولین تھرو کے مقابلے 4 اکتوبر کو شیڈولڈہے اس بارے میں بھارت کے جیولین تھرور نیرج چوپڑا کا کہنا ہے کہ جیولین تھرو کے مقابلے میں یورپی کھلاڑی شامل نہیں ہیں اس لیے سب پاک بھارت مقابلے کو دیکھیں گے۔

نیرج چوپڑا نے کہا کہ ارشد ندیم کا جب بھی میرے ساتھ مقابلہ ہوا ہے میں جیتا ہوں اور میرا فوکس ہمیشہ بہترین کھیل پیش کرنے پر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا حریف پر فوکس نہیں ہوتا بلکہ ایتھلیٹکس میں آپ کا خود سے مقابلہ ہوتا ہے، مجھے اچھی تھرو کرنا ہے ٹیکنیک کو بہتر کرنا ہے باقی دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔