October 02, 2023 | 09:13 am

قائد اعظم ٹرافی میں کراچی وائٹس کا ریکارڈ

Quaid e Azam Trophy mein karachi whites ka record
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قائداعظم ٹرافی کے میچ میں کراچی وائٹس نے لاہور وائٹس کے خلاف ریکارڈ قائم کردیا۔

کراچی وائٹس نے قائد اعظم ٹرافی کی ایک اننگ میں پہلی بار پانچ سنچریاں اسکور کی، خرم منظور، عماد عالم، اسد شفیق، رمیز عزیز اور سرفراز احمد نے سنچریاں اسکور کیں۔

کراچی وائٹس کی جانب سے خرم منظور 110،عماد عالم 102، اسد شفیق 113اور فہد اقبال نے 61 رنز بنائے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد 200 رنز اور رمیز عزیز 151 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں کراچی وائٹس اور لاہور وائٹس کا میچ ڈرا ہوگیا۔

واضح رہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ، بشمول ٹیسٹ میچز، کی تاریخ میں پانچویں بار ایک اننگ میں 5 سنچریاں بنیں۔

اس سے قبل 1945 میں رانجی ٹرافی میں میسور کیخلاف ہولکر کی اننگز میں 6 سنچریاں تھیں، 1901 میں نیو ساوتھ ویلیز نے شیفلڈ شیلڈ میں ساوتھ آسٹریلیا کیخلاف 5 سنچریاں کیں۔

1955 میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز اور 2001 میں پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ اننگ میں 5، 5 سنچریاں اسکور کیں۔