October 02, 2023 | 09:08 am

ورلڈ کپ کے وارم اپ میں آج دو میچز کھیلیں جائیں گے

worldcup kay warmup matches mein ajj dou matches khailay jaye gein
کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں آج دو وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے جبکہ بنگلہ دیش اور انگلینڈ مدمقابل ہوں گے۔

دوسری جانب بھارت کے شہر حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں پاکستا ن کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوا۔

قومی کرکٹرز نے تین گھنٹے تک بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی، پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں چھ اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف اپنے پہلے میچ سے قبل تین اکتوبر کو آسٹریلیا سے اپنا آخری وار م اپ میچ کھیلے گی۔