October 02, 2023 | 08:18 am

ایشین گیمز: پاکستان کے شہروز ہائی جمپ کے فائنل میں پہنچ گئے

pakistan kay sehroz high jump kay final mein pohanch gaye
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ چین میں جاری ایشین گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کے شہروز خان ہائی جمپ کے فائنل میں پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق شہروز خان نے 2.10 میٹر کی چھلانگ کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی ، شہروز خان فائنل کیلئے درکار ٹاپ 12 میں آنے میں کامیاب رہے۔

پاکستانی جمپر نے 2.10 میٹر بار دوسری باری میں کلیئر کردی تھی ا ور دو میٹر کی بار پار کرنے میں شہروز کو کوئی دشواری نہ ہوئی تھی مگر 2.15 میٹر کی بار کو شہروز تینوں باری میں کلیئر نہ کرسکے تھے۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز میں مینز ہائی جمپ کا فائنل چار اکتوبر کو ہوگا۔