September 30, 2023 | 08:44 pm
شان مسعود کی انگلش کاؤنٹی میں عمدہ پرفارمنس
پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے باوجود اوپنر شان مسعود انگلش کاونٹی چیمپئن شپ میں اپنی کارکردگی سے دھوم مچانے کے بعد وطن واپس آرہے ہیں۔
سال کے آغاز میں وہ پاکستانی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان تھے، لیکن انہیں نائب کپتانی کے ساتھ ٹیم میں جگہ سے بھی محروم کردیا گیا اور ورلڈ کپ کے 15 کھلاڑیوں میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔
ہیڈنگلے لیڈز میں یارکشائر کی طرف سے اپنے آخری میچ میں 131رنز 123 گیندوں پر 15چوکوں کی مدد سے بنائے اور اپنی ٹیم کو 6 وکٹ سے کامیابی دلوادی، شان مسعود کی کپتانی میں یارکشائر نے 3 کامیابیاں حاصل کیں۔
سری لنکا میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ مصروفیات کی وجہ سے شان نے ٹیم کو تاخیر سے جوائن کیا ان کی غیر موجودگی میں سعود شکیل کو موقع دیا گیا۔
شان مسعود نے کاونٹی کے 7 میچوں میں 720 رنز بنائے، جس میں 2 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں شامل تھیں، ان کا بیٹنگ اوسط 60 رہا، وہ انگلش کاؤنٹی یارکشائر کے تیسرے کامیاب ترین بیٹسمین رہے، ایڈم لیتھ نے1019 اور فنلے بینز نے 983 رنز اسکور کئے۔
پاکستان کے جن بیٹر نے انگلش کاؤنٹی میں شرکت کی، ان میں شان کی کارکردگی سب سے اچھی رہی، سابق کپتان اظہر علی نے ووسٹرشائر کے لیے 14 میچوں میں 612 رنز بنائے، ان کا نمبر37واں رہا۔
ڈربی شائر کے حیدر علی 47ویں نمبر پر آئے، انہوں نے 10 میچوں میں481 رنز اسکور کئے، گلوسٹرشائر کے ظفر گوہر نے13میچوں میں391 لیسٹرشائر کے عمر امین نے 4 میچوں میں 108 اور یارکشائر کے سعود شکیل نے 3 میچوں میں 71 رنز بنائے۔
انگلش کاؤنٹی چیمپین شپ ڈرہم نے 233 پوائنٹس کے ساتھ جیت لی۔

مزید خبریں
-
معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کپتانوں کا فیصلہ کوچ اور سلیکٹرز کریں گے، چیئرمین پی سی بی
-
اولی پوپ کا کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں ایسا ریکارڈ جو ٹنڈولکر بناسکے نہ بریڈمین
-
اسکاٹ لینڈ کو تیسرے ٹی20 میں بھی شکست، سیریز 0-3 سے آسٹریلیا کے نام
-
نور زمان ایس چیلنجر اسکواش ٹور کے فائنل میں پہنچ گئے
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور سب ٹیمیں آئیں گی: چیئرمین پی سی بی
-
زم آفرو ٹی 10 کے لیے کوچز کا اعلان کردیا گیا
-
زم ایفرو ٹی10 میں چھ پاکستانی کرکٹرز شامل
-
چیمپئنز کپ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کے درمیان فرق کو کم کرے گا: ندیم خان
-
پاکستان کرکٹ کے مستقبل کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس
-
جیمز اینڈرسن دورہ پاکستان میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے
-
انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر