September 30, 2023 | 08:42 pm

ایشین گیمز اسکواش: سنسنی خیز مقابلہ، بھارت نے پاکستان 1-2 سے ہرا دیا

Asian Games Squash India beat Pakistan in Final
ایشین گیمز اسکواش کے ٹیم ایونٹ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-2 سے شکست دے دی، پاکستان نے ایونٹ میں سلور میڈل حاصل کیا۔

ایشن گیمز اسکواش ٹیم ایونٹ کے فائنل کے پہلے میچ میں ناصر اقبال نے بھارتی حریف کو 0-3 سے شکست دی۔

دوسرے سیٹ میں بھارتی پلیئر سارو گھوشال نے محمد عاصم کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرایا، گولڈ میڈل کا فیصلہ کن میچ پاکستان کے نور زمان اور ابھے سنگھ کے درمیان ہوا۔

ابھے سنگھ نے پہلے سیٹ میں نور زمان کو 7-11 سے شکست دی، لیکن نور زمان نے اگلے 2 سیٹ 9-11 اور 8-11 سے جیتے۔

تیسرے سیٹ میں بھی نور زمان 7-9 سے برتری لئے ہوئے تھے لیکن ابھے سنگھ نے چوتھا سیٹ 9-11 سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔

پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی سنسنی خیز مقابلہ ہوا، نور زمان میچ پوائنٹ حاصل کرچکے تھے لیکن آخری سیٹ میں ابھے سنگھ نے بہترین کم بیک کیا اور مقابلہ 10-12 سے جیت کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔