September 22, 2023 | 03:15 pm
بابر اعظم نے ورلڈ کپ کیلئے اپنی کون سی خواہش کا اظہار کیا ؟ ذکااشرف نے بتا دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
اسی حوالے سے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم کو تجویز دی گئی تھی کہ لیگ بریک گگلی بولر شاداب خان فارم کے مسئلے سے دوچار ہیں ، مناسب ہوگا کہ انھیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں نہیں رکھا جائے۔
ذکا اشرف نےبتایا کہ بابر اعظم کی خواہش تھی کہ شاداب کو ورلڈ کپ میں نائب کپتان رہنے دیں اور اگر شاداب نے پرفارم نہ کیا تو ورلڈ کپ میں ڈراپ کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ اور پاکستان کرکٹ کے وسیع تر مفاد میں بابراعظم اورانضمام الحق کی بات مانی، کپتان اور چیف سلیکٹر ورلڈ کپ اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں چاہتے تھے۔
ذکا اشرف نے کہا کہ ایشیا کپ کی کارکردگی کا جائزہ لینا ضروری تھا، محمد حفیظ اورمصباح الحق ہمیشہ کرکٹ امور میں میری معاونت کرتے ہیں اور دونوں سابق کپتان ایشیا کپ کی کارکردگی پر ٹیم میں تبدیلی چاہتے تھے، جس کا جواز بنتا تھا۔

مزید خبریں
-
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق فیصلہ کل متوقع
-
بھارت نے پاکستان کو ہراکر جونئیر ہاکی ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا
-
زمبابوے کیخلاف تیسرا ٹی20: قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں
-
بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں اوپن ٹریننگ سیشن سے پریشان کیوں ہوگئی؟
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان کی تنزلی
-
جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
-
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاہین اور ساجد کیوں نہیں شامل؟ عاقب جاوید کا بیان
-
دورۂ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان کے اسکواڈز کا اعلان
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان
-
فیفا فرینڈلی میچ: پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کراچی سے دوحہ روانہ
-
قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام نے اسپیڈ پکڑ لی
-
سر ڈان بریڈمین کی 80 سال پرانی 'بیگی گرین کیپ' کروڑوں روپے میں نیلام