September 22, 2023 | 02:46 pm

محمد حارث نے نسیم شاہ کو اپنا کندھا دینے کی آفر کردی

muhammad haris nay naseem shah ko apna kanda denay ki offer kardi
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اپنی انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں جگہ حاصل نہ کرسکے۔

ورلڈ کپ میں شریک نہ ہونے پر نسیم شاہ نے ایک سماجی رابط کی سائٹ پر پیغام بھی جاری کیا کہ میں بوجھل دل کے ساتھ یہ بات شیئر کر رہا ہوں کہ میں ایک زبردست ٹیم کا ورلڈ کپ میں حصہ نہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں زبردست ٹیم کا ورلڈ کپ میں حصہ نہیں جس پر میں مایوس ہوں اور اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

نسیم شاہ نے لکھا کہ وہ بہت جلد دوبارہ میدان میں ہوں گے ، تمام پرستاروں کا شکریہ جنہوں نے دعاؤں میں یاد رکھا۔

نسیم شاہ کی جانب سے جاری کئے گئے اس پیغام پر قومی ٹیم کے بیٹر محمد حارث نے جواب میں اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک پرچی اٹھائے ہوئے ہیں اور اس پر لکھا ہے کہ ’میرا شولڈر لے لے‘اور تصویر کے کیپشن میں دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا ہے ’مضبوط رہو دوست‘۔

خیال رہے کہ محمد حارث کی یہ تصویر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ہے جس میں وہ پشاور زلمی کی جانب سے سنچری اسکور کرکے جیب سے چٹ نکال کر اوپر کرتے ہیں اور اس پر لکھا ہوتا ہے ’آئی ایم دی بیسٹ‘۔

علم میں رہے کہ نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، طبی معائنے اور قابل ذکر ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد کندھے کی سرجری کے لیے کہا گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ انہیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں چار ماہ لگیں گے۔