September 22, 2023 | 01:46 pm

ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر نسیم شاہ کا پیغام

worldcup sqaud mein shamil na honay par naseem shah ka paigham
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے مگر اس اسکواڈ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ اپنی انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں کئے گئے۔

اسی حوالے سے نسیم شاہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام دیا کہ میں بوجھل دل کے ساتھ یہ بات شیئر کر رہا ہوں کہ میں ایک زبردست ٹیم کا ورلڈ کپ میں حصہ نہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں زبردست ٹیم کا ورلڈ کپ میں حصہ نہیں جس پر میں مایوس ہوں اور اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

نسیم شاہ نے لکھا کہ وہ بہت جلد دوبارہ میدان میں ہوں گے ، تمام پرستاروں کا شکریہ جنہوں نے دعاؤں میں یاد رکھا۔

علم میں رہے کہ نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے اور ڈاکٹرز نے انہیں سرجری تجویز کی ہے اور ان کو مکمل فنٹنس حاصل کرنے میں چار سے پانچ ماہ لگ سکتے ہیں۔