September 22, 2023 | 12:28 pm

چیف سلیکٹر انضمام الحق کا محمد عامر سے متعلق بیان

inzimam ka muhammad amir sae mutaliq bayan
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

قومی ٹیم کے اعلان کے بعد انضمام الحق نے فاسٹ بولر محمد عامر کے بارے میں کہا کہ محمد عامر اچھا کرکٹر ہے اس نے ریٹائر منٹ لے رکھی ہے، محمد عامر واپس آئیں ڈومیسٹک کھیلیں اور پرفارم کریں۔

انضمام الحق نے کہا کہ کوئی بھی ہو سب کے لیے دروازے کھلے ہیں سب پر غور کریں گے اور میں کسی کے لیے دروازے بند نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میں پرفارمنس کو سب سے زیادہ ترجیح دی جائے گی اور دروازے سرفراز احمد، شان مسعود ، عماد وسیم سب کے لیے کھلے ہیں۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ ڈومیسٹک کھیلیں پرفارمنس دیں ٹیم کو ضرورت ہوئی تو موقع دیا جائےگا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ پلیئرز نے خود فیصلہ کرنا ہے کہ اس نے وائٹ بال کرکٹ کھیلنی ہے یا ریڈبال اور ہم لیگز کو مانیٹر کریں گے کہ پلیئرز کہاں کھیل رہے ہیں۔