September 22, 2023 | 11:17 am
ورلڈ کپ:پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بتایا کہ بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبد اللہ شفیق اور فخر زمان اسکواڈ میں شامل ہیں۔
ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، سلمان علی، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور اسمامہ میر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
انضمام الحق نے بتایا کہ محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو انجری کے باعث قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
خیال رہے کہ نسیم شاہ کو طبی معائنے اور قابل ذکر ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد کندھے کی سرجری کے لیے کہا گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ انہیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں چار ماہ لگیں گے۔
انضمام الحق کا کہنا ہے کہ انہیں فاسٹ بولر حارث رؤف کی فٹنس کے بارے میں ہمارے میڈیکل پینل کی طرف سے حوصلہ افزا رپورٹس ملی ہیں، حارث رؤف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ شروع کردی ہے اور وہ سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ کسی بھی کرکٹر کی زندگی میں اہم ترین ایونٹ ہوتا ہے وہ ان تمام کرکٹرز کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں جو اپنی متاثرکن کارکردگی کے سبب اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔اس ٹیم نے پچھلے چند برسوں کے دوران بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اسی لیے ہم نے انہی کھلاڑیوں پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔
انضمام الحق نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان لاسکتی ہے اور اپنی شاندار کارکردگی سے پوری قوم کے لیے فخر کا باعث بن سکتی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 1992میں ورلڈ کپ جیتا ہے جبکہ 1999 میں اس نے فائنل کھیلا تھا۔اس کے علاوہ پاکستان چار مرتبہ 1979۔1983 ۔1987 اور2011 میں سیمی فائنل بھی کھیل چکا ہے۔
علم میں رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے آئندہ ہفتے بھارت روانہ ہوگی۔پاکستان ٹیم 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ اور 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی جبکہ ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان ٹیم 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

مزید خبریں
-
اسٹیڈیمز کے نئے ہاسپٹیلیٹی باکسز فروخت کیلئے پیش
-
پاکستانی نژاد انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود کو بھارتی ویزا جاری
-
کراچی انتظامیہ کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ
-
دوسرا دن: پاکستان آج 143 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گی
-
ملتان ٹیسٹ: ہم پہلے دن پلان کے مطابق کھیلے، جیڈن سیلز
-
دھند نہ ہوتی تو میچ 3 دن سے زیادہ نہیں چلنا تھا، محمد رضوان
-
فخر زمان نے بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کے نام بتادیے
-
پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں، ڈیرل مچل
-
پہلے سیشن میں پاکستان کے 4 وکٹ پر 86 رنز
-
چیمپئنز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مستعفی
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ