September 22, 2023 | 08:21 am
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان آج صبح کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ کیلئے منتخب 17 میں سے 14 پلیئرز کو ممکنہ طور پر ورلڈ کپ اسکواڈ میں برقرار رکھا جاسکتا ہے۔
آل راؤنڈر فہیم اشرف اور بیٹر محمد حارث کا 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہونا مشکل ہے، محمد حارث اور ابرار احمد ریزرو پلیئرز کا حصہ ہوسکتے ہیں جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ ملنے کا امکان ہے۔
پاکستان کے ممکنہ اسکواڈ میں بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فخر زمان اور امام الحق شامل ہوں گے۔ ان کے علاوہ افتخار احمد، محمد رضوان، شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر اور حارث رؤف بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد وسیم جونیئر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل اور سلمان علی آغا بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق صبح سوا گیارہ بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کریں گے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدرآباد دکن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بولنگ پریکٹس شروع کردی ہے اور میڈیکل پینل نےحارث کی بولنگ کا جائزہ بھی لیا ہے۔

مزید خبریں
-
پاکستان کے عاصم خان کا لندن اوپن اسکواش میں فاتحانہ آغاز
-
سابق اولمپئنز کے پاکستان ہاکی کی بہتری کیلئے مفید مشورے
-
آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستان کے 6 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ختم
-
فخر زمان اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں
-
محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
-
چیمپئنز ٹرافی کرکٹ کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے لاہور میں متوقع
-
انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی فتح میں علیم ڈار کا کردار بھی اہم، کریڈٹ لینے سے گریز
-
نسیم شاہ انجری سے مکمل فٹ ہو گئے
-
آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو پابندی ہٹنے کے بعد کپتانی مل گئی
-
پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ظفرگوہر کا انگلش کاؤنٹی مڈل سکس سے معاہدہ
-
نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد
-
آسٹریلیا کیخلاف اگلے میچ میں اسپنرکو شامل اور فاسٹ بولر کو آرام دیے جانے کا امکان