September 21, 2023 | 10:55 pm

نسیم کی جگہ حسن علی کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا قوی امکان

Naseem ki jaga hassan ali ko worldcup squad main shamil kiye janay ka imkan
نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو کرکٹ ولڈ کپ کیلئے اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان شاہینز کے محمد حسنین بھی انجرڈ ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ فاسٹ بولر حسن علی کا ورلڈکپ لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہونے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نسیم شاہ کی جائزہ رپورٹ حوصلہ افزاء نہیں آئی، نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

حسن علی کے اسکواڈ میں شامل ہونے کی صورت میں زمان خان ٹریولنگ ریزروز میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کےلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا، تین ٹریولنگ ریزروز کے ناموں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق قومی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حسنین کا ٹخنے کی انجری کے باعث ایشین گیمز سے باہر ہونے کا امکان ہے۔