September 21, 2023 | 10:48 pm

شاہین آفریدی کے ولیمے کی تقریب، ساتھی کرکٹرز سمیت دیگر شخصیات کی شرکت

Shaheen Afridi kay valima mein sathi cricketers samait digar shakhsiyat shareek
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ولیمے کی پروقار تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں قومی کھلاڑیوں سمیت سماجی اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی شاہین شاہ آفریدی کے ولیمے میں شریک ہوئے جبکہ تقریب میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ سابق کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔

ولیمے کی تقریب میں قومی ٹیم کے کھلاڑی امام الحق، حارث رؤف، نمایاں تھے، لاہور قلندرز کے عاقب جاوید، عاطف رانا، ثمین رانا بھی تقریب میں شریک تھے۔

شاہین آفریدی کے سسر شاہد آفریدی بھی تقریب میں موجود تھے، جیولن تھرور ارشد ندیم بھی تقریب میں موجود تھے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شادی 19 ستمبر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی سے کراچی میں ہوئی تھی۔

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا۔