September 21, 2023 | 06:50 pm

ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کل صبح ہوگا

World Cup kay liye Pakistan Cricket Team ka ailaan kal subha hoga
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کل صبح کیا جائے گا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز میں ایک ہفتے کا وقت رہ گیا، پاکستان ٹیم کا اب تک اعلان نہیں ہو سکا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ اسکواڈ کیلئے تمام مشاورت مکمل ہوگئی ہے، ٹیم کا اعلان کل ہوگا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدرآباد دکن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بولنگ پریکٹس شروع کردی ہے، میڈیکل پینل نےحارث کی بولنگ کا جائزہ لیا۔