September 21, 2023 | 02:55 pm

حارث رؤف کی 50 وکٹیں لینے پرلاہور قلندرز کی تقریب

haris rauf ki 50 wickets lenay par lahore qalanders ki taqreb
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کی ون ڈے کرکٹ میں 50 وکٹیں مکمل ہوئیں جس پر لاہور قلندرز نے ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔

قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا سی او او ثمین رانا اور ڈائریکٹر عاقب جاوید نے حارث رؤف کو خوش آمدید کہا ۔

اس موقع پر نوجوان کرکٹرز نے چہروں پر حارث رؤف کے ماسک پہن کر استقبال کیا اور حارث رؤف حارث رؤف کے نعرے بھی لگائے۔

قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کے بچوں نے پھول پیش کئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، پچاس وکٹوں کی خوشی میں حارث رؤف کی تصویری جھلکیوں سے سجا کیک کاٹا گیا۔