September 21, 2023 | 01:30 pm

ورلڈ کپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر

pakistan cricket team kay liye achi khabar
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے فاسٹ بولر حارث رؤف سے متعلق اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف نے بولنگ شروع کر دی ہے، انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ کی ۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل نے حارث رؤف کی بولنگ کا جائزہ لیا اور حارث رؤف کو سلیکشن کے لیے فٹ قرار دے دیا۔

اسی حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ حارث رؤف قومی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

علم میں رہے کہ حارث رؤف ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے تھے، ان کو پسلیوں میں تکلیف ہوئی تھی۔