September 21, 2023 | 09:27 am

ایشین گیمز: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آج کوارٹر فائنل کھیلے گی

asian games pakistan women cricket team ajj quarter final khilay gi
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ چین میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آج انڈونیشیا سے کوارٹر فائنل کھیلے گی۔

انڈونیشیا نے پہلے راؤنڈ میں منگولیا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ انڈونیشیا کے 187 رنز کے جواب میں منگولیا 15 رنز بناکر آوٹ ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی اور کوارٹر فائنل جیتنے کی صورت میں پاکستان سری لنکا سے سیمی فائنل کھیل سکتا ہے، سری لنکا کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گی۔

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان میچ زی جیانگ یونیورسٹی ہانگزوکی پنگ فینگ کرکٹ فیلڈ میں کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

علم میں رہے کہ سعدیہ اقبال نے چین میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ بائیں ہاتھ کی اسپنر سعدیہ اقبال فاسٹ بولر فاطمہ ثنا کی جگہ ٹیم میں شامل ہوئی ہیں۔

فاطمہ ثنا 11 ستمبر کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران زخمی ہوگئیں تھی۔

خیال رہے کہ 2010 اور 2014 میں خواتین کرکٹ مقابلو ں میں گولڈ میڈل جیتا تھا اور اس کی نظرے اب تیسرا گولڈ میڈل حاصل کرنے لر مرکوز ہیں۔ یہ ایونٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت کھیلا جا رہا ہے۔