September 20, 2023 | 11:44 pm

ورلڈکپ: قومی اسکواڈ کیلئے حتمی سیشن کل ہوگا

Wolrd Cup pakistan squad kay liye hatmi sesion kal hoga
ورلڈ کپ کےلیے قومی اسکواڈ کے اعلان کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا مشاورتی عمل طویل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کےلیے قومی اسکواڈ کی تشکیل سے متعلق حتمی سیشن کل ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایشیا کپ فائنل تک نہ پہچنے پر ٹیم کو ریویو کرنے کا کہا تھا۔ ریویو سیشن تقریباً تین گھنٹے جاری رہا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ریویو سیشن میں چیئرمین ذکا اشرف سمیت دیگر عہدیداران اور کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ممبران نے شرکت کی، ریویو سیشن کل ختم ہونے کا امکان ہے۔