September 20, 2023 | 02:28 pm

پاکستان نے نیپال کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

pakistan nay nepal kay khilaf runs ka pahar khara kardia
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیپال کو جیت کیلئے 383 رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان نے 45 اوورز میں 3 وکٹ پر 382رنز بنائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے امجد علی اور حسن رضا کے درمیان چوتھی وکٹ پر 266 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔

حسن رضا نے 154 اور امجد علی نے 108 رنز بنائے جبکہ نیپال کے کھم بہادر ٹھاپا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔