September 19, 2023 | 07:44 pm

ساف انڈر 19 چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

Saff under 19 championship kay liye pakistan squad ka ailan
نیپال میں شیڈول ساف انڈر 19 چیمپئن شپ کےلیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

منتخب فٹبالرز میں گول کیپرز ساحل گل، محسن خان اور محمد عبداللّٰہ، ڈیفینڈرز محمد صدام، محمد عدیل، اسد ناصر، انس امین، خورشید عالم، محمد راحیل، شایان علی، کامل احمد خان، عابد علی، حنان نوید اور نجیب اللّٰہ شامل ہیں۔

مڈ فیلڈرز علی ظفر، محمد اذان اور اویس خان جبکہ فارورڈز شاہ جہاں، محمد حسان، فیصل احمد، عبدالوہاب، ہارون ظفر اور عدیل یونس بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

شاداب اختر ہیڈ کوچ، محسن الحسن اسسٹنٹ کوچ، خرم شہزاد گول کیپر کوچ، محمد عبداللّٰہ و صماما امجد فزیو، آمنہ میڈیا اور زوہیر گوندل منیجر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

پاکستان کا پہلا میچ ایونٹ کے افتتاحی روز 21 ستمبر کو نیپال سے کھٹمنڈو کے دشارتھ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

ایونٹ میں قومی ٹیم کا دوسرا مقابلہ 23 ستمبر کو اسی وینیو پر مالدیپ سے شیڈول ہے۔