September 18, 2023 | 09:52 pm

سندھ پریمیئر لیگ: پہلے ایڈیشن کا کرٹن ریزر، تاریخوں کا بھی اعلان

Sindh Premier league first edition ka curtain raiser dates ka bhi ailan
کراچی میں سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کے پہلے ایڈیشن سے متعلق تقریب کے موقع پر سابق کپتان جاوید میانداد، شاہد آفریدی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیئرمین ایس پی ایل عارف ملک سمیت سابق صوبائی وزیر ناصر حسین نے خصوصی شرکت کی۔ چھ ٹیمیوں پر مشتمل ایونٹ کا 14 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلا جائے گا۔

سندھ پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا کرٹن ریزر کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا، جس میں ایس پی ایل کے پہلے ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا۔ چھ ٹیمیوں پر مشتمل ایونٹ 14 سے 25 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلا جائے گا۔

چیئرمین ایس پی ایل عارف ملک نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ کےلیے 10 ہزار بچوں نے ایونٹ کےلیے رجسٹرڈ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز حیدر آباد بہادر کے مینٹور ہوں گے ایک اور فرنچائز مرلی دھرن سے رابطہ میں ہے۔

سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ کی کوشش کے بعد پی سی بی سے ایونٹ کی اجازت مل گئی ہے۔

اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ صحت مند ماحول کےلیے اس طرح کی سرگرمیاں ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی ایل کے پلیٹ فارم سے سندھ کے پلیئرز ٹاپ لیول کرکٹ تک جاسکتے ہیں۔