September 18, 2023 | 08:34 pm

اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کل سے کراچی میں شروع ہوگا

Over 40 Global Cricket Cup kal se Karachi mein shuroo hoga
اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کل سے کراچی میں شروع ہوگا، پاکستان پہلا میچ کل امریکا کے خلاف کھیلے گا۔ جیو سوپر پاکستان کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی پریس کانفرنس میں گلوبل کرکٹ کپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز نے بتایا کہ سات ممالک کی ٹیمیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔

گلوبل کپ میں 40 سے زائد عمر کے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے، پاکستان ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے جبکہ عبدالرزاق ، شاہد آفریدی اور حسن رضا بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

گلوبل کپ کراچی کے پانچ مختلف گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا جس میں مجموعی طور پر 36 میچز ہوں گے، پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی گی۔

پہلا میچ کل پاکستان اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جو جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔