September 18, 2023 | 12:02 am

پاکستان ایشیاکپ نہ جیتنے کے باوجود ون ڈے میں نمبر ون پوزیشن پر واپس آگیا

After Asia cup pakistan Became ODI One Number
پاکستانی ٹیم ایشیا کپ 2023ء نہ جیتنے کے باوجود ایک روزہ کرکٹ میں نمبر ون پوزیشن پر آگئی۔

ایشیا کپ کے آغاز کے وقت ٹیم پاکستان آئی سی سی رینکنگ پر پہلے نمبر پر تھی لیکن سپر فور مرحلے میں بھارت اور سری لنکا سے شکست کے بعد وہ نہ صرف ایونٹ سے باہر ہوئی بلکہ اپنی نمبر ون پوزیشن سے بھی محروم ہوگئی۔

بھارت نے آج سری لنکا کو تاریخ کے مختصر ترین دورانیے کے فائنل میں شکست دی اور ایشیا کی بہترین ٹیم کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔

اس شاندار پرفارمنس کے باوجود بھارٹی ٹیم عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ٹھہری ہے۔

پاکستان کو پہلی پوزیشن پر پہنچانے میں بنگلادیش کی بھارت کو شکست نے اہم کردار ادا کیا اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کے بعد پاکستان ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر واپس آگیا۔

پاکستان اور بھارت کے ریٹنگ پوائنٹس 115 ہیں لیکن گرین شرٹس کو ڈیسی مل پوائنٹس پر بلو شرٹس پر برتری حاصل ہے۔

جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم 113 پوائنٹس کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔