September 17, 2023 | 11:59 pm

ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ، پاکستانی ریسلرز کا سفر ختم

World Wrestling Championship pakistan out From Event
ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ریسلرز کا سفر ختم ہوگیا۔

یوں قومی پلیئرز نے ورلڈ چیمپئن شپ میں اولمپکس تک رسائی کا موقع گنوا دیا۔

انعام بٹ کے بعد محمد بلال اور عنایت اللّٰہ بھی پہلے ہی راؤنڈ میں ناکام ہوگئے۔

محمد بلال کو 57 کلو گرام (کے جی) کیٹیگری میں چین کے ونہاوزو نے 4 -0 سے شکست دی۔

دوسری طرف عنایت اللّٰہ کو 74 کلو گرام کیٹیگری میں مقدونیہ کے رسول شاپیو نے 3-2 سے مات دی۔