September 16, 2023 | 08:03 pm

ایشین گیمز: ویمن کرکٹر ز تیسری مرتبہ گولڈ میڈل کیلئے پُرامید

Asian games women circketers gold medal kay liye hopeful
پاکستان ویمن ٹیم کی پلیئرز ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کےلیے پُرامید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے دو مرتبہ گولڈ میڈل جیتا، اس بار بھی جیتیں گے۔

آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ ایشین گیمز کےلیے ہماری تیاریاں کافی اچھی ہیں۔ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر حوصلے بلند ہیں، پہلے کی طرح اس بار بھی گولڈ میڈل جیتں گے۔

بیٹر منیبہ علی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ٹیم اچھی طرح ٹیسٹ ہوگئی، کوشش کریں گے کہ ایشین گیمز میں اپنا ریکارڈ برقرار رکھیں۔

نشرہ سندھو کا کہنا تھا کہ بلند حوصلوں اور اچھی تیاریوں کے ساتھ چین جا رہے ہیں۔ ایشین گیمز میں میڈل جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ ایشین گیمز میں شرکت کےلیے ویمن ٹیم آج رات چین روانہ ہوگی، ایشین گیمز میں پاکستان ویمن ٹیم براہ راست کوارٹر فائنل کھیلے گی۔