September 16, 2023 | 08:02 pm

سوشل میڈیا پر تنقید، نجم سیٹھی ٹیم کے حق میں بول پڑے

Social media per tanqeed najam sethi team kay haq main bol paray
ایشیا کپ 2023 میں پاکستان ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی ٹیم کے حق میں بول پڑے۔

اپنے بیان میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کے بارے میں طرح طرح کی باتیں ہو رہی ہیں۔ کوئی گروپنگ کی بات کر رہا ہے تو کوئی پلیئرز اور مینجمنٹ پر تنقید کر رہا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی، شاداب خان، فخر زمان، محمد رضوان اور نسیم شاہ چیمپئن کرکٹرز ہیں جبکہ کھلاڑیوں کے ساتھ کافی قابل ٹیم منیجمنٹ کام کر رہی ہے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ’پاکستانیوں، حرفِ نفی پھیلانے کی بجائے ٹیم کو سپورٹ کریں۔‘